ابنا: برطانیہ کے فوجی سربراہ نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے دور رہے۔
برطانیہ کے فوجی سربراہ جنرل سر ڈیوڈ رچرڈ نے اعلیٰ فوجی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بہانے شام پر حملہ کرنا کافی خطرناک ہوگا۔ اور وہاں اس مداخلت سے کافی تعداد میں برطانوی فوجی ایک خطرناک جنگ میں پھنس جائینگے۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو شام کے مسئلے پر انتہائی محتاط رہنا چاہئے اور وہاں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بہانے کسی قسم کی فوجی مداخلت کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
فوجی سربراہ کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب کیمرون نے جمعہ کو شام میں عراقی طرز پر جنگ ہونے کے خدشات کو ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک بنا کسی ثبوت کے شامی حکومت پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جسے شامی حکومت نے سرے سے خارج کرتے ہوئے اسے مغربی ممالک کی ایک سازش قرار دیا ہے۔
.......
/169